ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / الیکشن تک آپ لیڈروں کے خلاف مقدمات کا سلسلہ جاری رہے گا :جین

الیکشن تک آپ لیڈروں کے خلاف مقدمات کا سلسلہ جاری رہے گا :جین

Sun, 11 Sep 2016 20:47:10  SO Admin   S.O. News Service

 

پنجی، 11؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )آپ نے کہا ہے کہ اس کے اراکین اسمبلی اور لیڈروں کے خلاف پولیس مقدمات کا سلسلہ گوا اور پنجاب اسمبلی انتخابات سے پہلے نہیں ختم ہو گا ۔گوا کے دو دن کے دورے پر آئے سینئر آپ لیڈر ستیندر کمار جین نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ محض پولیس معاملات سے کچھ ثابت نہیں ہوتا، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ پولیس معاملے پاک و صاف ہوتے ہیں؟ یہ گوا اور پنجاب اسمبلی انتخابات سے پہلے کیوں ہو رہے ہیں ، جہاں آپ نے الیکشن لڑنے اور جیتنے کا فیصلہ کیا ہے؟جین نے یہ بات اس وقت کہی جب ان سے آپ لیڈروں کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات کے بارے میں پوچھا گیا۔آپ رکن اسمبلی اس طرح کے الزامات کا سامنا کر رہے لیڈروں میں تازہ اضافہ ہیں۔دہلی کے وزیر صحت نے کہاکہ یہ معاملے پنجاب اور گوا انتخابات کی پولنگ کے دن تک جاری رہیں گے، اگر ہم انتخابات سے ہٹ جاتے ہیں تو یہ سب تھم جائیں گے۔پارٹی نے ان لوگوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہے جو غلط پائے گئے ہیں ۔ہماری پارٹی واحدایسی پارٹی ہے جس نے سخت کارروائی کی ہے۔کیا کسی دوسری پارٹی نے ایسا کیا ہے؟ جین نے کہا کہ ان کے سیاسی مخالفین اس حقیقت کو ہضم نہیں کر پائے ہیں کہ ہم، عام آدمی ان کی جگہ میں گھسے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے سیاست میں صرف سیاستدانوں اور سماج مخالفین کے بیٹوں کی جگہ تھی۔وہ جانتے ہیں کہ ہم ان کی برادری کے نہیں ہیں۔آپ لیڈر نے امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کی ترکیبو ں کے باوجود رائے دہندگان کے دماغ میں آپ کی شبیہ تصویر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Share: